ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان میں دال کی کمی کو پورا کرنے کے لیے موزمبیق، میانمار میں دال کی پیداوارکی جا سکتی ہے

ہندوستان میں دال کی کمی کو پورا کرنے کے لیے موزمبیق، میانمار میں دال کی پیداوارکی جا سکتی ہے

Mon, 20 Jun 2016 12:40:50  SO Admin   S.O. News Service

ٹماٹراورسبزی کی قیمت میں اضافہ پررام ولاس پاسوان کااظہارِحیرت

نئی دہلی، 19؍جون (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) خوراک اورامورصارفین کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا کہنا ہے کہ موزمبیق اور میانمار میں دال کی پیداوار کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے ہندوستان کی جانب سے ٹیم بھیجی جائے گی۔ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخوراک نے کہا کہ ہم وہاں دال کی پیداوار کو لے کر کسی طویل معاہدے کی بات کر سکتے ہیں۔اس لیے ہم نے موزمبیق اورمیانمار میں اپنی ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاسوان نے مانا کہ گزشتہ تین سالوں میں بارش کی وجہ سے ملک میں دال کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔واضح رہے کہ دال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر لگام لگانے کے باوجود دال کی قیمت 200روپے فی کلواور ٹماٹر اور آلو کی قیمتیں بالترتیب 80روپے اور 35روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔اس پر پاسوان نے کہا کہ مجھے بھی حیرت ہے کہ پیاز، آلو اور ٹماٹر کی پیداوارمیں اس سال اضافہ ہوا ہے اور عمومی اندازہ ہے کہ استعمال میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ایسی صورت حال میں مجھے لگتا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کا سبب افواہیں ہیں ۔ خوراک کے وزیر رام ولاس پاسوان نے ہفتہ کوکہا کہ پیداوار بڑھنے کے باوجود سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کی ایک وجہ اٹکلیں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دال کی پیداوارکم ہوئی ہے۔اور ایسا گزشتہ تین سالوں سے ہو رہا ہے، مانسون نے دال کی پیداوار کو متاثر کیا ہے۔


Share: